Home Uncategorized وزیر دفاع خواجہ آصف کا بھارت کی گیدڑ بھبکیوں پر کرارا جواب

وزیر دفاع خواجہ آصف کا بھارت کی گیدڑ بھبکیوں پر کرارا جواب

by Admin
A+A-
Reset

اسلام آباد: (بی 42 نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارت کو معرکہ حق کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کسی بھی مہم جوئی کے سنگین نتائج کی وارننگ دے دی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ایک سال مکمل ہونے پر راجناتھ کی جانب سے دہرایا جانے والا بیانیہ مایوسی اور واضح بے چینی کا عکاس ہے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن بین الاقوامی طور پر بھی ثابت نہ ہوسکا اور اس نے بھارت کی طرف سے خود ساختہ بحرانوں پر انحصار کو ہمیشہ کے لئے بے نقاب کردیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی طرف سے اس نوعیت کی دھمکی آمیز زبان نئی نہیں بلکہ ایک متوقع جاہلانہ حرکت ہے، یہ بالکل واضح ہے کہ بھارت اپنی اندرونی کمزوریوں کو بیرونی بنا کر پیش کرتا ہے، بھارت گمراہ کن الزامات کی آڑ میں کشیدگی کو ہوا دیتا ہے تاکہ مخصوص سیاسی مفادات حاصل کئے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اندرونی کہانی

banner

ان کا کہنا تھا کہ تاریخی طور پر یہ واضح ہے کہ ناکام مہم جوئی کے ہمیشہ سنگین نتائج برآمد ہوتے ہیں، معرکہ حق ہماری یادوں میں آج بھی زندہ ہے اورآئندہ ہمارا رد عمل مزید مضبوط اور فیصلہ کن ہو گا، ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان امن اور علاقائی استحکام کیلئے پرعزم ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی تیاری مکمل ہے اور ہمارا ردِعمل تیز، متوازن اور فیصلہ کن ہو گا، میں راج ناتھ سنگھ کو واضح پیغام دیتا ہوں کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا تصور بھی ناقابل فہم اور خطرناک نتائج کا حامل ہو گا، بھارت کے لیے بہتر یہی ہوگا کہ وہ اپنی اسٹریٹجک اور سفارتی دائرے میں بڑھتی ہوئی بے چینی کا سامنا کرے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles