Home Uncategorized سپریم کورٹ کا پی آئی اے کو 24 سال کی پنشن ادا کرنے کا حکم، ایم ڈی طلب

سپریم کورٹ کا پی آئی اے کو 24 سال کی پنشن ادا کرنے کا حکم، ایم ڈی طلب

by Admin
A+A-
Reset

اسلام آباد میں سپریم کورٹ نے قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو اپنے ایک سابق ملازم کو 24 سال کی بقایا پنشن ادا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ایم ڈی پی آئی اے کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کو 2002 میں ایک اسکیم کے تحت ریٹائر کیا گیا تھا اور سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر پنشن سمیت دیگر مراعات فراہم کی جا چکی ہیں تاہم گزشتہ 24 سال کے بقایاجات تاحال ادا نہیں کیے گئے۔

سماعت کے دوران جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ کیا کسی ملازم کو پنشن ادا نہ کرنے کا کوئی قانون موجود ہے؟ جس پر وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ دیگر تمام ملازمین کو پنشن دی جا رہی ہے۔

لاہورمیں ٹریفک جرمانوں میں بڑی کمی، شہریوں کیلئے ریلیف کا امکان

banner

پی آئی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس حوالے سے ادارے سے ہدایات لینا ہوں گی۔ عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت سے قبل اگر پنشن ادا نہ کی گئی تو ایم ڈی پی آئی اے کو خود پیش ہونا ہوگا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles