Home Uncategorized چینی جنگی جہاز ڈاچنگ پاکستان پہنچ گیا، سی گارڈین مشقوں میں شرکت

چینی جنگی جہاز ڈاچنگ پاکستان پہنچ گیا، سی گارڈین مشقوں میں شرکت

by Admin
A+A-
Reset

اسلام آباد، چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کا جنگی جہاز ڈاچنگ پاکستان پہنچ گیا ہے اور چوتھی سی گارڈین مشقوں میں حصہ لے گا۔

پاک بحریہ کے جہازوں کی ہمراہی میں چینی جہازکو بندرگاہ تک لایا گیا، جہاں مشقیں آج سے شروع ہو کر2 اپریل تک جاری رہیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد دونوں افواج کے درمیان تعاون اور پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ بڑھانا ہے مشق کے ذریعے باہمی ہم آہنگی اورمشترکہ آپریشنل صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ خطے میں مستحکم اورمحفوظ بحری ماحول قائم کیا جا سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی وفد کے ہمراہ ملاقات، ملکی و سیاسی امور پرتبادلہ خیال

banner

مشق میں ہاربر اور سمندری مرحلے کی مختلف سرگرمیاں شامل ہوں گی، جن میں گنری فائرنگ، مشترکہ گشت اور میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز شامل ہیں۔

ماہرین کی سطح پر تبادلہ خیال اورافسران کے سیمینار بھی مشق کا حصہ ہوں گے، جس سے دونوں ممالک کی اسٹریٹیجک شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ مشق پاک چین مضبوط دفاعی تعلقات اور علاقائی امن کے عزم کی عکاس ہے اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا۔

سی گارڈین مشقوں کے ذریعے نہ صرف پیشہ ورانہ مہارتوں میں بہتری آئے گی بلکہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان آپریشنل ہم آہنگی اور تربیت کے معیار کو بھی فروغ ملے گا، جو خطے میں دیرپا امن اورسکیورٹی کے قیام میں اہم کردارادا کرے گی۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles