Home Uncategorized غریب آدمی آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے کرتے مرجائےگا:سعد رفیق

غریب آدمی آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے کرتے مرجائےگا:سعد رفیق

by Admin
A+A-
Reset

(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی کی بدترین لہر آئے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافےسے مہنگائی کی بدترین لہر آگئی ہے، حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن عام آدمی جیے گا کیسے؟

خواجہ سعد رفیق نے مزیدلکھا کہ غریب آدمی آئی ایم ایف کی شرائط کوپورا کرتےکرتے غریب مرجائےگا اور متوسط طبقہ خط غربت سے نیچے چلا جائےگا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا ایران پر امریکی و صیہونی حملے فی الفور ختم نہ ہوئے تو تیسری دنیا کےکروڑوں لوگ بھوکے مریں گے۔

banner


 خیال رہے کہ گزشتہ رات وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کیا تھا۔ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 137 روپے 24 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے 49 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔ حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے ہو گئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles