Home Uncategorized پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی کیڈٹس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رہنے کی ہدایت

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی کیڈٹس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رہنے کی ہدایت

by Admin
A+A-
Reset

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ظہیر احمد بابر سدھو نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں 153 ویں پی ایم اے لانگ کورس اور 38 ویں ٹیکنیکل گریجویٹس کورس کے کیڈٹس نے حصہ لیا، جن کی تربیت کامیابی سے مکمل ہو چکی ہے۔ مہمانِ خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اعزازات اور شمشیرِ اعزاز تقسیم کیں۔

ظہیر احمد بابر سدھو نے کیڈٹس کو پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور حوصلے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب میں اعلیٰ عسکری و سول حکام کے علاوہ مختلف ممالک کے غیر ملکی مندوبین نے بھی شرکت کی۔ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس نے مادرِ وطن کے دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

banner

ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان ملٹری اکیڈمی میں کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے ان کی اعلیٰ معیار کی تربیت کو سراہا اور کہا کہ یہ دیکھ کر انہیں دلی خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے کیڈٹس کو ہدایت کی کہ وہ اپنے عزم کو ہمیشہ بلند رکھیں اور پیشہ ورانہ زندگی میں نظم و ضبط اور دیانت داری کو شعار بنائیں۔ اس موقع پر انہوں نے کیڈٹس کے والدین کو بھی ان کی بہترین تربیت پر مبارکباد پیش کی۔

ایئر چیف مارشل نے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی دنیا کی بہترین عسکری درسگاہوں میں شمار ہوتی ہے اور پاک فوج کے افسر کی حیثیت سے کیڈٹس کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جنگی حکمت عملی تیزی سے بدل رہی ہے، اس لیے جدید ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا نے حالیہ معرکوں میں پاک افواج کی حکمت عملی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو دیکھا ہے، جبکہ پاک فضائیہ نے دشمن کے طیارے گرا کر نئی تاریخ رقم کی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مادرِ وطن کا دفاع اولین ترجیح ہے اور پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، فیلڈ مارشل

ایئر چیف مارشل نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے، تاہم اس کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے عالمی سطح پر قیام امن کیلئے سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خصوصاً سید عاصم منیر کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles