Home Uncategorized ایران میں تباہ شدہ ریلوے لائنز بحال، ٹرین سروس دوبارہ شروع

ایران میں تباہ شدہ ریلوے لائنز بحال، ٹرین سروس دوبارہ شروع

by Admin
A+A-
Reset

چند روزہ تعطل کے بعد مرمت مکمل، 300 سے زائد کلومیٹر نیٹ ورک دوبارہ فعال

ایران میں اہم ریلوے لائنوں کی مرمت کے بعد تہران، تبریز اور مشہد کے درمیان ٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے، جس سے چند روز سے معطل سفری نظام دوبارہ معمول پر آ گیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران سے تبریز اور تبریز سے مشہد کے درمیان متاثرہ ریلوے ٹریکس کی مرمت مکمل کر لی گئی ہے، جس کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ریلوے سروس تقریباً چار سے پانچ روز تک معطل رہی، تاہم متعلقہ حکام نے ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام مکمل کر کے نظام کو بحال کر دیا۔

banner

ریلوے بحالی کے بعد تہران سے ترکیہ کے شہر وان کے لیے جانے والی ٹرین بھی روانہ ہو گئی ہے، جو اسی بحال شدہ ٹریک کے ذریعے سفر کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کا ریلوے نیٹ ورک ملک کے بڑے شہروں کو آپس میں جوڑتا ہے، خاص طور پر تہران اور مشہد کے درمیان ریلوے لائن ملک کے مصروف ترین روٹس میں شمار ہوتی ہے ۔

حکام کے مطابق ریلوے سروس کی بحالی سے نہ صرف مسافروں کو سہولت ملے گی بلکہ ملکی ٹرانسپورٹ نظام بھی دوبارہ معمول پر آ جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles