Home Uncategorized بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کیلئے جاسوسی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کیلئے جاسوسی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

by Admin
A+A-
Reset

اسلام آباد: پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے ایک کامیاب انٹیلی جنس آپریشن کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق را کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار افراد کا تعلق پنجاب کے اضلاع نارووال اور بہاولپور جبکہ آزاد کشمیر کے ضلع نیلم سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ مبینہ نیٹ ورک نے ہنی ٹریپ جیسے حربے استعمال کیے۔ جن کے تحت جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور مالی لالچ کے ذریعے افراد سے حساس معلومات حاصل کی جاتی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر بعض ایسے افراد کے رابطے میں تھے جن کا تعلق مبینہ طور پر بھارتی نیٹ ورک سے تھا۔ جبکہ انہیں مختلف ذرائع جیسے بینک اکاؤنٹس، ایزی پیسہ اور ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ادائیگیاں کی جاتی تھیں۔

banner

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے ذریعے جنگ کے شعلے امن میں بدل گئے، وزیر اعظم

سیکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ جبکہ گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles