Home Uncategorized امریکی نائب صدر نے ایران تنازع پر گزشتہ روز پاکستانی ثالث کاروں سے بات کی: خبر ایجنسی

امریکی نائب صدر نے ایران تنازع پر گزشتہ روز پاکستانی ثالث کاروں سے بات کی: خبر ایجنسی

by Admin
A+A-
Reset

واشنگٹن: برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران تنازع پر گذشتہ روز پاکستانی ثالث کاروں سے بات کی ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ثالثوں کے ذریعے ایران کو امریکی صدر کا سخت پیغام بھجوایا ہے۔

خبر ایجنسی کے ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پیغام بھیجا تھا کہ وہ کچھ امریکی مطالبات پورے ہونے پر جنگ بندی پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں ، ان مطالبات میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا بھی شامل ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی نائب صدر نے ایران تنازع پر گزشتہ روز پاکستانی ثالث کاروں سے بات کی۔

banner

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ  امریکی صدر ٹرمپ کی مذاکراتی ٹیم میں جے ڈی وینس، وزیرخارجہ روبیو، اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنرشامل ہیں۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا صبر جواب دے رہا ہے،جب تک ایران معاہدہ نہیں کرتا، ایرانی انفرا اسٹرکچر پر حملے جاری رکھیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles