
(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوعمر افراد کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے ان کی مشکل آسان کر دی۔
مرکزی بینک کے فیصلے کی روشنی میں ٹین ایجرز اب انفرادی بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والیٹس کھول سکیں گے۔
نوجوانوں میں مالی شعور بڑھانے کےلیے نیا فریم ورک متعارف کروا دیا گیا ہے جس میں 13سے 18 سال کے افراد کو خود مختار مالی رسائی حاصل ہو گی،نوعمر افراد اب اپنے اکاؤنٹس خود چلانے کے مجاز ہوں گے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق اس اقدام کا مقصد نوجوانوں میں ذمہ دارانہ مالی عادات کو فروغ دینا ہے فریم ورک کے تحت محفوظ اور ریگولیٹڈ مالی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ٹیگز:
(اشرف خان ) اسٹیٹ بینک نے آئندہ 3ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اجلاس ہوا جس میں تین ماہ کے لیے شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود 10.50 فیصد پر برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سٹیسٹ بینک کی مانیٹری پالیسی مطابق اہم معاشی اعدادوشمار کے بعد شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا،مشرق وسطی کی موجودگی جنگی صورتحال کے منی اثرات ہونگے۔
خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے،پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل 55 روپے مہنگا کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونا مزید 6500 روپےسستا، فی تولہ ریٹ جان کر حیران رہ جائیں گے
مہنگائی کی شرح بڑھنے کی توقع ہے۔
