Home Uncategorized عوام کے لیے بڑی خبر: نئی طرح کے میٹر متعارف کروانے کا فیصلہ

عوام کے لیے بڑی خبر: نئی طرح کے میٹر متعارف کروانے کا فیصلہ

by Admin
A+A-
Reset

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے صارفین کے لیے پری پیڈ بجلی میٹر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت صارفین پیشگی رقم ادا کر کے بجلی استعمال کر سکیں گے۔

لیسکو کے چیف انجینئر محمد رمضان بٹ نے بتایا کہ اس نظام میں موبائل فون کی طرح بیلنس لوڈ کیا جائے گا، اور جتنا بیلنس ہوگا اسی حساب سے بجلی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صارفین اپنی ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کر سکیں گے، چاہے وہ کم وقت میں بیلنس ختم کریں یا اسے پورے مہینے تک چلائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا ابتدائی مرحلہ پائلٹ بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت علامہ اقبال ٹاؤن میں دو میٹرز نصب کر کے آزمائش کی جا رہی ہے۔

چیف انجینئر نے مزید بتایا کہ اوور بلنگ کے مسائل کے حل کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ صارفین کی سہولت کے لیے بعض خدمات کو آؤٹ سورس کرنے پر بھی کام جاری ہے

banner

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles