Home Uncategorized مراد سعید کی نااہلی کے بعد سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ پر پی ٹی آئی میں اختلافات

مراد سعید کی نااہلی کے بعد سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ پر پی ٹی آئی میں اختلافات

by Admin
A+A-
Reset

(ویب ڈیسک)مراد سعید کی نااہلی کے بعد سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ دینے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات سامنے آگئے، 2 ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کیلئے عرفان سلیم اور فیض الرحمان کے ناموں پر مشاورت ہوئی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی مشاورتی اجلاس میں شریک تھے۔

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے کہا کہ عرفان سلیم کے بجائے کسی اور کو ٹکٹ دیا گیا تو پارٹی کے اندرونی معاملات سامنے لاؤں گا۔

 دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے امیدوار کی نامزدگی کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، سینیٹ الیکشن سےمتعلق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی کوشش کی جائے گی۔

banner

 ترجمان پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوئی تو پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جائےگا،  پارلیمانی بورڈ سینیٹ الیکشن کیلئے امیدوار نامزد کرے گا۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles