Home Uncategorized وزیراعلیٰ پنجاب کا کسانوں کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا کسانوں کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

by Admin
A+A-
Reset

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کسانوں کے تحفظ کے لیے بڑا اعلان کیا ہے جس کے تحت پنجاب میں گندم کاشت کرنے والے 25 ایکڑ تک اراضی کے مالک کاشتکاروں کی مالی معاونت کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں اعلان کیا کہ صوبے میں ہر ایک ایکڑ کے لیے 10 لیٹر ڈیزل پر 150 روپے فی لیٹر کی سبسڈی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بحران کے باعث تیل کے نرخوں میں اضافہ پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ بن رہا ہے، اس مشکل وقت میں ہر ایک کسان کے ساتھ کھڑی ہوں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ شفاف اور مؤثر طریقے سے ہر کسان تک مالی فوائد پہچانے کے لئے ذاتی طور پر سبسڈی کے نظام کی نگرانی کر رہی ہیں، ہمارے کسان پنجاب کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتےہیں۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles