Home Uncategorized سرگودھا میں ظالم شخص نے اپنا ہی پورا گھر گاجر مولی کی طرح کاٹ ڈالا

سرگودھا میں ظالم شخص نے اپنا ہی پورا گھر گاجر مولی کی طرح کاٹ ڈالا

by Admin
A+A-
Reset

سرگودھا میں ظالم شخص نے اپنا ہی پورا گھر گاجر مولی کی طرح کاٹ ڈالا۔۔۔! سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالہ کے گاؤں 25 جنوبی میں دلخراش وقوعہ میں 6 افراد جاں بحق۔ ظالم باپ یاسین ملاح نے کلہاڑی سے اپنے ہی 4 سگے بیٹوں، ایک بیٹی اور بیوی کو مار ڈالا۔ ملزم نے ظالمانہ واردات کے بعد خود کو بھی زخمی کر لیا، جسے اب تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ قیامت خیز وقوعہ تھانہ بھاگٹانوالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 25 جنوبی میں آج رات پیش آیا۔ جائے وقوعہ کے مطابق فیملی اپنے کمرے میں بستروں پر موجود تھی کہ جب یہ واردات کی گئی۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرلئے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ظلم کی انتہا ہے۔ اللہ جانے یہ افسوسناک وقوعہ کیوں پیش آیا اور باپ جیسے شفیق رشتے نے اپنا ہی پورا گھر اجاڑ ڈالا۔ اللہ پاک مرحومین کی مغفرت فرمائے آمین ثم آمین

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles