Home Uncategorized اسلام آباد پولیس کے وردی پوش لٹیرے؟ تلاشی کے دوران محنت کش بزرگ 30 ہزار روپے سے محروم

اسلام آباد پولیس کے وردی پوش لٹیرے؟ تلاشی کے دوران محنت کش بزرگ 30 ہزار روپے سے محروم

by Admin
A+A-
Reset

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے غریب محنت کش مزدور سے دورانِ تلاشی مبینہ طور پر 30 ہزار روپے نکال لیے جس کے بعد متاثرہ محنت کش شہری نے انصاف کے لیے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درخواست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں پیش آنے والے واقعے میں محمد اسماعیل ولد میر ولی شاہ نامی محنت کش، جو روزگار کی تلاش میں ترامڑی چوک پر موجود تھا اس وقت واردات کا شکار ہو گیا جب سفید رنگ کی کلٹس کار میں سوار دو مسلح افراد اس کے پاس آئے۔ متاثرہ شہری کے مطابق دونوں افراد پولیس کی وردی میں ملبوس تھے اور خود کو اہلکار ظاہر کرتے ہوئے اسے تلاشی کے بہانے گاڑی میں بٹھا لیا۔

محمد اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملزمان اسے گاڑی میں بٹھا کر چک شہزاد کی طرف لے گئے اور راستے میں تلاشی لینے کے دوران بڑی مہارت سے اس کے پرس سے 30 ہزار روپے نکال لیے بعد ازاں ملزمان نے خالی پرس ایک شاپر میں ڈال کر گرہ لگا کر اس کے حوالے کر دیا تاکہ اسے فوری طور پر اندازہ نہ ہو سکے۔

متاثرہ شخص کے مطابق ملزمان اسے قبرستان والے ٹھیہ رحیموں چوک کے قریب اتار کر موقع سے فرار ہو گئے۔ جب اس نے شاپر کھول کر دیکھا تو پرس خالی تھا اور اس کی جمع پونجی غائب تھی۔

banner

محمد اسماعیل کا کہنا ہے کہ یہ رقم اس نے بڑی محنت اور بچت سے جمع کی تھی تاکہ اپنے گھر والوں کی ضروریات پوری کر سکے۔ رقم چھن جانے پر وہ شدید صدمے سے دوچار ہو گیا اور انصاف کے لیے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے ایس ایچ او کو تحریری درخواست دے دی ہے۔

واقعے کے بعد شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ پولیس فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کر کے ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائے تاکہ شہریوں کے اعتماد کو بحال کیا جا سکے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles