Home Uncategorized جلال پور جٹاں میں افسوسناک واقعہ، کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچی برآمد

جلال پور جٹاں میں افسوسناک واقعہ، کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچی برآمد

by Admin
A+A-
Reset

جلال پور جٹاں میں ماہِ رمضان کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد ایک نومولود بچی کو کچرے کے ڈھیر پر چھوڑ گئے۔ مقامی صفائی مہم کی ٹیم ستھرا پنجاب پروگرام کے اہلکاروں نے صفائی کے دوران بچی کو دیکھا اور فوراً اسے ریسکیو کر لیا۔

بچی کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر کے طبی معائنہ کروایا گیا۔ مقامی لوگوں نے اس واقعے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ سمجھنا مشکل ہے کہ کسی نے غربت یا کسی اور مجبوری کے باعث یہ قدم اٹھایا، یا اپنا گناہ چھپانے کیلئے معصوم جان کو یوں بے سہارا چھوڑ دیا۔

اہلِ علاقہ کے مطابق دونوں صورتوں میں یہ انتہائی افسوسناک عمل ہے کیونکہ بچہ اللہ کی بڑی نعمت اور رحمت ہوتا ہے۔ شہریوں نے حکومت اور سماجی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں اور ضرورت مند خاندانوں کی مدد کی جائے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles