Home Uncategorized ایران اور امریکا جنگ سے فضائی آپریشن پانچویں روز بھی بند، اربوں کا نقصان

ایران اور امریکا جنگ سے فضائی آپریشن پانچویں روز بھی بند، اربوں کا نقصان

by Admin
A+A-
Reset

خلاصہ

  • اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پاکستان کے تمام بڑے ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن پانچویں روز بھی بحال نہیں ہو سکا، جس سے ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کراچی اور اسلام آباد سمیت دیگر ایئرپورٹس سے مجموعی طور پر 155 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

دبئی، شارجہ، ابو ظہبی، بحرین، جدہ، قطر، کویت، ایران اور عراق جانے والی پروازیں بھی متاثر ہوئیں، جس سے ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو مالی خسارہ اٹھانا پڑا۔

ذرائع کے مطابق جنگ کے اثرات کی وجہ سے گزشتہ پانچ دن میں پاکستان سے آنے اور جانے والی پروازوں کی تعداد ساڑھے 700 کے قریب رہی، سعودی عرب کے دمام اور ریاض ایئرپورٹس بھی کئی گھنٹے بند رہے اور ان مقامات جانے والی پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔

ایئرپورٹس اور ایئر لائنز نے پروازوں کی بحالی کے لیے ایئرپورٹ اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کر دی ہے، اتھارٹی نے سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ فضائی آمد و رفت جلد از جلد بحال کی جا سکے۔

banner

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles