Home Uncategorized ایران کے نئے وزیردفاع امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید

ایران کے نئے وزیردفاع امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید

by Admin
A+A-
Reset


العربیہ نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے نئے مجید ابن الرضا امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق مجید ابن الرضا کو صرف دو دن قبل ہی ایران کا نیا وزیردفاع مقرر کیا گیا تھا، تاہم حملے میں وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

برطانوی ریسرچ ادارے کی اسرائیل، امریکا اور ایران جنگ پر سروے رپورٹ جاری

یہ دعویٰ اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے سوشل میڈیا پر رپورٹ کیا، چند بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹس نے بھی سوشل میڈیا پراس دعوے کو پھیلایا۔

banner

جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے نئے وزیردفاع بھی اپنی تعیناتی کے محض 24 گھنٹوں بعد اسرائیل کے ایک حملے میں مارے گئے تاہم اس حوالے سے نہ تو اسرائیل اور نہ ہی ایران نے تصدیق یا تردید کی ہے۔ تاحال کسی مستند خبر رساں ادارے نے بھی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

خیال رہے کہ ایران کے صدر نے پیر کے روز مجید ابن الرضا جو اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے ایک جنرل ہیں کو قائم مقام وزیر دفاع مقرر کیا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر تبریز، تہران اور ارمیہ میں دھماکے اور شہر بوشہر کے ایئر پورٹ پر حملے میں ایئرکیریئر اورریاستی اسمبلی آف ایکسپرٹس کی عمارت مکمل تباہ ہو گئی۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ریاستی اسمبلی آف ایکسپرٹس کے قریب واقع عمارت کو نشانہ بنایا، یہ ادارہ ایران کے اگلے سپریم لیڈر کاانتخاب کرے گا۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles