Home Uncategorized کویت کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر حملہ، ’محدود آگ پر قابو پا لیا گیا‘

کویت کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر حملہ، ’محدود آگ پر قابو پا لیا گیا‘

by Admin
A+A-
Reset
  • ایران کی خلیجی ممالک میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو ‘مکمل طور پر تباہ’ کرنے کی دھمکی اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول ٹیکس وصول کرنے پر غور
  • ایران نے ہمارے خلاف ‘جارحیت’ کا مظاہرہ کر کے اپنا اعتماد کھو دیا ہے: قطری وزیرِ اعظم
  • قطر کے راس لفان توانائی کمپلیکس پر حملے کے لیے ایران نے اپنی طاقت کا صرف ایک حصہ استعمال کیا: ایرانی وزیرِ خارجہ
  • امریکی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ ایرانی بیلسٹک میزائل اور امریکی افواج کے خلاف یک طرفہ ڈرون حملوں میں ‘تصادم کے آغاز کے بعد سے 90 فیصد کمی’ ہوئی ہے۔
  • سعودی عرب میں بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرنے سے چار افراد زخمی
  • متحدہ عرب امارات کے المنہاد ایئر بیس پر ایران کا حملہ

بی بی سی ویریفائی کی جانب سے جغرافیائی محل وقوع کی لی گئی فوٹیج میں جمعرات کی صبح ایرانی ڈرون حملے کی اطلاع کے بعد کویت میں مینا الاحمدی آئل ریفائنری میں لگنے والی آگ سے سیاہ دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔

ہم نے سڑک کی رکاوٹوں اور ریفائنری کی سہولیات کو سڑک کے منظر اور علاقے کی سیٹلائٹ تصویروں کے ساتھ ملا کر مقام کی تصدیق کی۔

کویت نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ریفائنری کو ایرانی ڈرون نے نشانہ بنایا۔ کویت پیٹرولیم کارپوریشن نے کہا کہ ’محدود آگ‘ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مینا الاحمدی کویت کی سب سے بڑی آئل پروسیسنگ کی سہولت ہے اور خطے میں سب سے اہم ہے جو یومیہ سات لاکھ 30 ہزار بیرل تیل ریفائن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے

banner

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles