Home Uncategorized آپریشن غضب للحق: پاک فوج نے افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو فتح کرکے قومی پرچم لہرا دیا 🇵🇰

آپریشن غضب للحق: پاک فوج نے افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو فتح کرکے قومی پرچم لہرا دیا 🇵🇰

by Admin
A+A-
Reset

پاک افغان سرحد پر پاک فوج نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو فتح کر لیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق  پاک افغان سرحد پر پاک فوج نے افغان طالبان کو شکست ِ فاش دیتے ہوئے افغان پوسٹوں پر قومی پرچم لہرا دیا ۔

پاک فوج کے جوانوں نے افغان طالبان کی پوسٹ کو فتح کر کے کہا کہ  افغان طالبان سن لو ہم تمہیں بھرپور جواب دے کر دکھائیں گے کہ تم کس سے ٹکرائے ہو۔

فوجی جوان نے کہا کہ افغان طالبان کی پوسٹ کو فتح کر کے پاکستان کا پرچم لہرا دیا ہے ،  اسی طرح ہم آئیں گے اور کابل کو بھی فتح کر لیں گے پھر تمہیں پتہ چلے گا کہ تم نے ہم سے کیسے پنگا لیا ۔

banner

پاک فوج کے جوان نے کہا کہ  سیکیورٹی فورسزافغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف فوری اور فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔

سکیورٹی فورسز نےکرم سیکٹر کے قریب افغان طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے اور مزید8 طالبان جنگجو ہلاک کردیے۔ اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق تقریباََ 44 افغان طالبان ہوچکےہیں۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles