Home Uncategorized ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن بھی جاری

ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن بھی جاری

by Admin
A+A-
Reset

لاہور، اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق فی کلو قیمت میں 78 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت 304 روپے 12 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا، جس کے بعد گھریلو اورکمرشل صارفین کوایل پی جی مہنگے داموں خریدنا پڑے گی۔

قیمتوں میں اس نمایاں اضافے سے عام صارفین، بالخصوص کم آمدنی والے طبقے پراضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

banner

ایل پی جی پاکستان میں خاص طور پر ان علاقوں میں استعمال کی جاتی ہے جہاں گیس کی فراہمی محدود یا دستیاب نہیں ہوتی، اس لیے قیمتوں میں اضافہ صارفین کیلئے تشویش کا باعث بن گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی سطح پر سپلائی کے مسائل اس اضافے کی بڑی وجوہات ہو سکتی ہیں۔

تاہم عوامی حلقوں کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کی جائے تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles