Home Uncategorized اٹک؛ گھر میں دھماکہ، چھت گرنے سے 9 افراد زخمی ہوگئے

اٹک؛ گھر میں دھماکہ، چھت گرنے سے 9 افراد زخمی ہوگئے

by Admin
A+A-
Reset

اٹک کی تحصیل حضرو کےعلاقہ خگوانی میں گیس لیکج سے آگ لگنے اور مکان کی چھت گرنے سے نو افراد جھلس کرزخمی ہوگئے۔

گاؤں خگوانی میں گیس لیکج کےباعث اچانک دھماکہ ہوا،جس سے کمرےکی کچی چھت منہدم ہوگئی اور وہاں موجود 9 افراد زخمی ہو گئے،واقعے کے فوراً بعد اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال حضرو منتقل کر دیا۔

زخمیوں میں 50 سال کا قدیر، 55 سال کا حبیب، 10 سال کا حامد، 23 سال کا ربیع اللہ، 45 سال کاطاہوس، 15 سال کا عبداللہ، 13 سال کا ذبیح اللہ، 13 سال کا محب اور 17 سال کا احسن شامل ہیں، زخمیوں میں کےپی کے سےآئے مہمان بھی شامل ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles