Home Uncategorized بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب دیں گے: وزیر اعظم شہباز شریف

بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب دیں گے: وزیر اعظم شہباز شریف

by Admin
A+A-
Reset

مظفرآباد: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا۔ کشمیری ہر روز دنیا کو سچائی دکھا رہے ہیں کہ کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں تھا اور نہ ہوگا۔

شہباز شریف نے زور دے کر کہا کہ آزاد کشمیر میں کسی بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان کی حمایت میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔

وزیراعظم نے کشمیری شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، مگر ہر کارروائی کا جواب دیا جائے گا۔

banner

انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو ایسی شکست دی گئی کہ ان کی نسلیں بھی اسے نہیں بھول پائیں گی۔ بھارت جس زبان میں بات کرے گا، اسی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کی فتح اصل میں کشمیری عوام کی بھی فتح ہے۔ یہ فتح کشمیری کاز کو دنیا بھر میں مضبوط کرنے کا باعث بنی۔

شہباز شریف نے زور دیا کہ اتحاد اور اتفاق کے ذریعے دشمن کے عزائم ناکام بنائے جائیں۔ بھارت کے جارحانہ اقدامات اور خطے میں توسیع پسندانہ عزائم امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اصولی موقف پر فلسطین اور کشمیر کے لیے کھڑا ہے اور غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles