Home Uncategorized امریکی فوج کا آج شام سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان

امریکی فوج کا آج شام سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان

by Admin
A+A-
Reset

خلیج عرب و خلیج عمان میں ایرانی پورٹس سے آنے جانیوالے جہازوں کی ناکہ بندی بھی ہو گی ، سینٹکام

امریکی سینٹرل کمانڈ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے مطابق آج سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

سینٹکام کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق ناکہ بندی آج پیر کی شام 7 بجے سے شروع ہو گی، ناکہ بندی کا نفاذ جہازوں کی ایرانی پورٹس میں آمدورفت اور خلیج عرب و خلیج عمان میں ایرانی پورٹس سے آنے جانیوالے جہازوں پر بھی ہو گا۔

banner

مجھ پر تنقید کیوں کی؟ ٹرمپ پوپ لیو پر برس پڑے

دوسری جانب پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے قریب پہنچنے والے فوجی جہازوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا، ان فوجی جہازوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ایران نے پاسداران کی بحریہ کی جانب سے امریکی جہاز کو آبنائے ہرمز سے واپس مڑنے کی وارننگ کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles