Home Uncategorized ٹرمپ آگے کنواں پیچھے کھائی والی صورتحال میں پھنس چکے ہیں: سابق امریکی سیکرٹری دفاع

ٹرمپ آگے کنواں پیچھے کھائی والی صورتحال میں پھنس چکے ہیں: سابق امریکی سیکرٹری دفاع

by Admin
A+A-
Reset

واشنگٹن: سابق امریکی سیکرٹری دفاع اور سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تین ہفتوں سے جاری جنگ کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ آگے کنواں پیچھے کھائی والی صورتحال میں پھنس چکے ہیں۔

برطانوی اخبار سے گفتگو میں لیون پنیٹا نے ٹرمپ کی جنگی حکمت عملی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ٹھوس منصوبہ بندی کے بجائے ’خیالی سوچ‘ پر انحصار کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ٹرمپ کو یہ گمان ہے کہ ان کے بیانات خود بخود حقیقت بن جائیں گے، جو ایک غیر سنجیدہ رویہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کا قتل ایک بڑی غلطی ثابت ہوا کیونکہ اس سے کسی عوامی بغاوت کے بجائے ایک زیادہ سخت مؤقف رکھنے والی قیادت سامنے آ گئی۔

لیون پنیٹا نے حیرت کا اظہار کیا کہ امریکی انتظامیہ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کیے جانے کے امکان کے لیے پیشگی تیاری نہیں کی حالانکہ یہ خطرہ ہمیشہ قومی سلامتی کے اجلاسوں میں زیر بحث رہتا تھا اور عالمی تیل بحران کا سبب بن سکتا تھا۔

banner

ان کے مطابق ٹرمپ اس وقت ایسی صورتحال میں ہیں جہاں ایران کے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے باعث جنگ بندی ممکن نہیں اور امریکا کے پاس اب صرف یہ راستہ رہ گیا ہے کہ وہ ایرانی ساحلی دفاعی نظام کو نشانہ بنائے اور تیل بردار جہازوں کو خود راستہ فراہم کرے اگرچہ اس سے جنگ میں شدت اور جانی نقصان کا خدشہ بڑھ جائے گا۔

لیون پنیٹا نے موجودہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ایک مؤثر سیکرٹری دفاع کے بجائے محض صدر کا حامی قرار دیا۔

انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ جنگی ویڈیوز اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کی لاشوں کی منتقلی کو تشہیری مقاصد اور فنڈ ریزنگ کے لیے استعمال کرنا غیر مہذب عمل ہے۔

لیون پنیٹا نے ٹرمپ کی جانب سے ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے پر معافی نہ مانگنے کو عالمی سطح پر امریکا کے منفی تاثر کو مزید مضبوط کرنے کا سبب قرار دیا۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles