Home Uncategorized این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا

این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا

by Admin
A+A-
Reset

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے امکان کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق بلوچستان سے داخل ہونے والا مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرے گا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے شہروں اٹک، راولپنڈی، مری اور جہلم میں 25 سے 26 مارچ کے دوران بارش متوقع ہے۔ اسی طرح پنجاب کے دیگر شہروں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، سرگودھا اور فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جبکہ 28 سے 30 مارچ کے دوران صوبے میں بارشوں کی شدت بڑھنے اور چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی 25 سے 26 مارچ کے دوران بارش اور آندھی کی توقع ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں کالام، سوات، چترال اور مانسہرہ میں برفباری جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کا امکان ہے۔

banner

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی 25 سے 26 اور 28 سے 30 مارچ کے دوران بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جبکہ آزاد کشمیر کے چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ شہریوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles