Home Uncategorized جنگ بندی اوراسرائیل ایک ساتھ نہیں چل سکتے، امریکا انتخاب کرے، ایران

جنگ بندی اوراسرائیل ایک ساتھ نہیں چل سکتے، امریکا انتخاب کرے، ایران

by Admin
A+A-
Reset


گیند اب امریکا کے کورٹ میں، دنیا نظریں جمائے بیٹھی ہے، امریکا اپنے وعدوں کی پاسداری کرتا ہے یا نہیں، عباس عراقچی

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے وزیراعظم شہبازشریف کے سیزفائر کی خلاف ورزیوں سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کی شرائط بالکل واضح ہیں۔

عباس عراقچی نے زوردیا کہ امریکا کو اب واضح انتخاب کرنا ہوگا کہ وہ جنگ بندی کو برقرار رکھتا ہے یا اسرائیل کے ذریعے جاری کشیدگی کا حصہ بنتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے دوران دونوں متضاد راستے اختیارنہیں کیے جا سکتے اوراگرخلاف ورزیاں جاری رہیں تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

banner

آبنائے ہرمز کے انتظام و انصرام کو فعال انداز میں کنٹرول کیا جائے گا، ایرانی مسلح افواج

ایرانی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ  دنیا اس وقت لبنان میں جاری خونریزی کو دیکھ رہی ہے اور عالمی برادری کی نظریں امریکا پر مرکوز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب گیند امریکا کے کورٹ میں ہے اوردنیا یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ آیا امریکا اپنے وعدوں کی پاسداری کرتا ہے یا نہیں، خطے میں امن کے قیام کے لیے سنجیدہ اورعملی اقدامات ناگزیر ہیں، بصورت دیگر صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles