Home Uncategorized امن مذاکرات کا دوسرا دور؛ تیل کی قیمتیں گر گئیں

امن مذاکرات کا دوسرا دور؛ تیل کی قیمتیں گر گئیں

by Admin
A+A-
Reset

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بہتری دیکھنے میں آئی، جاپان کا نکی 225 انڈیکس 2.6 فیصد جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 3 فیصد سے زائد بڑھ گیا

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں منگل کے روز کمی دیکھنے میں آئی، کیونکہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ نئے امن مذاکرات کی امید نے توانائی کی سپلائی سے متعلق خدشات کو کسی حد تک کم کر دیا۔

برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً ایک فیصد کمی کے بعد 98.40 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 1.7 فیصد گر کر 97.40 ڈالر تک پہنچ گئی۔

یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تہران نے ممکنہ معاہدے کے لیے واشنگٹن سے رابطہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا، “دوسری جانب سے ہمیں کال موصول ہوئی ہے، وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔”

banner

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ٹرمپ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے اعلان پر تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھیں۔

دوسری جانب ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے یورینیم افزودگی پانچ سال کے لیے معطل کرنے کی پیشکش کی، تاہم امریکا نے اسے مسترد کرتے ہوئے 20 سال کی مدت کا مطالبہ کیا۔

اس کے باوجود ماہرین کا کہنا ہے کہ بات چیت کے جاری رہنے سے کسی ممکنہ معاہدے کی امید برقرار ہے، اور جلد براہ راست مذاکرات کا دوسرا دور بھی متوقع ہے۔

ادھر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بہتری دیکھنے میں آئی، جاپان کا نکی 225 انڈیکس 2.6 فیصد جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 3 فیصد سے زائد بڑھ گیا۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں کشیدگی بدستور عالمی توانائی مارکیٹ کے لیے بڑا خطرہ بنی ہوئی ہے، جہاں سے دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل و گیس ترسیل ہوتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles