Home Uncategorized بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس لگانے کی تیاریاں مکمل

بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس لگانے کی تیاریاں مکمل

by Admin
A+A-
Reset

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب میں بھینسوں کے گوبر کی صفائی کے لیے باقاعدہ فیس وصول کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ستھرا پنجاب اتھارٹی اس ماہ ایک پائلٹ منصوبہ شروع کرنے جا رہی ہے، جس کا آغاز لاہور کی گوالا کالونی سے کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت بھینس پالنے والے افراد سے گوبر اٹھانے کی مد میں ماہانہ فیس لی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے گوالا کالونی میں موجود باڑوں کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے تاکہ منصوبے کو مؤثر انداز میں نافذ کیا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھینسوں کے مالکان سے فی جانور کے حساب سے 30 سے 60 روپے ماہانہ وصول کیے جائیں گے، اور یہ رقم صفائی کے نظام کو بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles