Home Uncategorized افغانستان کی جانب سے ڈرون حملوں کی کوشش ناکام، پاک فوج نے تمام ڈرون مار گرائے

افغانستان کی جانب سے ڈرون حملوں کی کوشش ناکام، پاک فوج نے تمام ڈرون مار گرائے

by Admin
A+A-
Reset


افغانستان کی جانب سے ڈرون حملوں کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پاک فوج نے تمام ڈرون مار گرائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کی جانب سے پاکستان کے عوام کو ہراساں کرنے کے لیے چند ڈرون حملے کرنے کی کوشش کی گئی تاہم سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان ڈرونز کو سافٹ اور ہارڈ کِل طریقوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے باعث افغان طالبان کے بھیجے گئے ڈرون اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکے۔

ترجمان کے مطابق ڈرونز کے ملبے سے کوئٹہ میں دو بچے جبکہ کوہاٹ اور راولپنڈی میں ایک ایک شہری زخمی ہوا۔

banner

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ڈرون حملے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش تھے اور یہ افغان طالبان کی دہشت گرد ذہنیت کی واضح مثال ہیں، ترجمان نے کہا کہ ایک جانب افغان طالبان مظلومیت کا بیانیہ اپناتے ہیں جبکہ دوسری جانب شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں 2 ڈرونز مار گرائے

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج افغان طالبان کی اصل نیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن غضب للحق جاری رہے گا اور مسلح افواج دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ افغان طالبان کی کسی بھی اشتعال انگیزی کے سامنے پاکستان ہرگز پسپا نہیں ہوگا۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles