Home Uncategorized اسحاق ڈارعالمی سطح پر سب سے زیادہ مثبت طور پر دیکھے جانے والے رہنما قرار

اسحاق ڈارعالمی سطح پر سب سے زیادہ مثبت طور پر دیکھے جانے والے رہنما قرار

by Admin
A+A-
Reset

گلوبل رپورٹ میں 30.5 فیصد مثبت رائے کے ساتھ سرفہرست، پاکستان کی سفارت کاری اور علاقائی امن میں کردار کو عالمی سطح پر سراہا گیا

عالمی انٹیلیجنس ادارے کی تازہ رپورٹ میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو عالمی سطح پر سب سے زیادہ مثبت طور پر دیکھے جانے والے رہنماؤں میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کو 30.5 فیصد مثبت رائے کے ساتھ نمایاں برتری حاصل ہوئی، جبکہ ان کے حق میں مثبت اور غیر جانبدار آراء کی مجموعی شرح 90 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم کو عالمی میڈیا اورسفارتی حلقوں میں غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی، جس کی بڑی وجہ ان کی فعال سفارت کاری اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ہے، پاکستان کو بھی خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ایک اہم اور مؤثر ملک قرار دیا گیا ہے۔

banner

کوئٹہ میں کرایہ داروں کی لازمی رجسٹریشن، سیکیورٹی مزید سخت

مزید بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کی ثالثی کوششوں کو ایران، سعودی عرب، چین اورترکیہ سمیت کئی ممالک نے سراہا، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکراتی عمل میں پاکستان کے کردارکو بھی نہایت اہم قراردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی اسلام آباد کی سفارتی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں عالمی امن کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے پاکستان کی عالمی ساکھ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے اور مستقبل میں سفارتی سطح پر مزید مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles