Home Uncategorized 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

by Admin
A+A-
Reset

بجلی کے بلوں میں سلیب سسٹم کے باعث صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کا معاملہ عدالت تک پہنچ گیا ہے۔

 لاہور ہائیکورٹ میں اس حوالے سے ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ موجودہ سلیب سسٹم عوام کے ساتھ ناانصافی ہے اور اس پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

سماعت کے دوران عدالت نے نیپرا سمیت متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ خاص طور پر وہ صارفین جو ماہانہ 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرتے ہیں، انہیں بھی سلیب سسٹم کی وجہ سے زیادہ بل ادا کرنا پڑ رہا ہے۔

درخواست میں بتایا گیا کہ 200 یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین کو پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے، لیکن جیسے ہی یونٹس اس حد سے بڑھتے ہیں تو بل میں اچانک بہت زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس اضافے کی وجہ سے کئی صارفین کے بل دوگنا سے بھی زیادہ آ رہے ہیں، جو ان کے لیے شدید پریشانی کا باعث ہے۔

banner

مزید کہا گیا کہ اضافی چارجز بعض اوقات کئی ماہ تک جاری رہتے ہیں، جسے درخواست گزار نے سزا کے مترادف قرار دیا ہے۔ یہ طریقہ کار آئین اور متعلقہ قوانین کے خلاف ہے اور اسے فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے۔

عدالت میں یہ بھی مؤقف پیش کیا گیا کہ نیپرا ایک ریگولیٹری ادارہ ہے، اسے عوام کو سزا دینے کا اختیار حاصل نہیں۔ اس لیے سلیب سسٹم کے ذریعے اضافی مالی بوجھ ڈالنا غیر قانونی قرار دیا جانا چاہیے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سلیب سسٹم کو کالعدم قرار دے کر صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on b42 news tv

Join Our Whatsapp Channel B42NEWS Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

خاص خبریں

ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کا مقصد دنیا کو امریکہ سے تیل خریدنے پر مجبور کرنا ہے، رپورٹ
دنیا

ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کا مقصد دنیا کو امریکہ سے تیل خریدنے پر مجبور کرنا ہے، رپورٹ

14-اپریل،2026
کراچی میں غیر قانونی بیٹنگ اور جوا بازی کے اشتہارات کی بھر مار، شہری انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی
پاکستان

کراچی میں غیر قانونی بیٹنگ اور جوا بازی کے اشتہارات کی بھر مار، شہری انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی

14-اپریل،2026
دبئی کے تین اہم اداروں پر بڑا سائبر حملہ، 6 پیٹابائٹ ڈیٹا تباہ، کام کاج شدید متاثر
سائنس و ٹیکنالوجی

دبئی کے تین اہم اداروں پر بڑا سائبر حملہ، 6 پیٹابائٹ ڈیٹا تباہ، کام کاج شدید متاثر

14-اپریل،2026
تیل کی قیمتیں گرگئیں؛ آئندہ دنوں میں مزید کتنی کمی متوقع ہے؟ بڑی خبر آگئی

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles