Home Uncategorized ’اسرائیل دہشتگردوں کے خلاف اپنا دفاع کرے گا‘: پاکستانی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے بیان پر اسرائیل کا ردِعمل

’اسرائیل دہشتگردوں کے خلاف اپنا دفاع کرے گا‘: پاکستانی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے بیان پر اسرائیل کا ردِعمل

by Admin
A+A-
Reset

اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر نے پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں انھوں نے اسرائیلی ریاست کو ’کینسر زدہ‘ قرار دیا تھا۔

پاکستانی وزیرِ دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ ’جب اسلام آباد میں بات چیت جاری ہے ایسے وقت میں لبنان میں نسل کشی کی جا رہی ہے۔‘

خواجہ آصف نے الزام عائد کیا تھا کہ ’معصوم شہری اسرائیلی کارروائیوں میں مارے جا رہے ہیں، پہلے غزہ، پھر ایران اور اب لبنان میں خونریزی کا نہ رُکنے والا سلسلہ جاری ہے۔‘

خواجہ آصف نے اس بیان میں اسرائیلی ریاست کو ’کینسر زدہ‘ قرار دیا اور اس کے قیام سے متعلق سخت الفاظ استعمال کیے۔

banner

خواجہ آصف کے بیان کے چند گھنٹوں بعد ایکس پر اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان کے وزیرِ دفاع کی جانب سے اسرائیل کی تباہی کی اپیل نہایت اشتعال انگیز ہے۔‘

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles