Home Uncategorized تحریک انصاف کو راولپنڈی جلسے کی اجازت نہیں ملی، درخواست مسترد

تحریک انصاف کو راولپنڈی جلسے کی اجازت نہیں ملی، درخواست مسترد

by Admin
A+A-
Reset

دفعہ 144 بھی نافذ ہے جبکہ لیاقت باغ کی سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے حفاظتی وسائل حکومتی کفایت شعاری پالیسی کے تحت ممکن نہیں، انتظامیہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے لیاقت باغ میں جلسے کے لیے این او سی کی درخواست مسترد کر دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق این او سی جاری نہ کرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری عاقل خان کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق امن و امان کی موجودہ صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی (DIC) کے اجلاس میں اس معاملے پر غور کیا گیا، جس میں موجودہ خطرے کے اسپیکٹرم کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا گیا کہ عوامی اجتماعات میں شرکا کے جان و مال کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 بھی نافذ ہے جب کہ لیاقت باغ کی سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے حفاظتی وسائل کی بڑے پیمانے پر تعیناتی حکومتی کفایت شعاری پالیسی کے تحت ممکن نہیں۔
انتظامیہ کے مطابق موجودہ حالات میں عوامی اجتماع کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری انتظامی، لاجسٹک اور مالی ضروریات کو پورا کرنا ایک چیلنج ہے، اسی لیے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں جلسے کے این او سی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
پی ٹی آئی کا مؤقف
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں 9 اپریل کے جلسے کے لیے دی گئی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ پارٹی کے مطابق پرامن جلسہ ہر سیاسی جماعت کا بنیادی آئینی حق ہے۔
پی ٹی آئی راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ صدر عاقل خان نے اس حوالے سے کہا کہ انہیں جلسے کے اجازت نامے سے انکار کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ذرائع کے مطابق لیاقت باغ کے کسٹوڈین پی ایچ اے نے بھی جلسے کی مخالفت کی ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ لیاقت باغ اب جلسہ گاہ نہیں بلکہ ایک تفریحی پارک ہے، جہاں جلسوں سے پھول پودے متاثر ہوتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles