Home Uncategorized 3 دن سے لاپتہ چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر کی لاش گاڑی سے برآمد، ہسپتال میں خوف و ہراس‎

3 دن سے لاپتہ چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر کی لاش گاڑی سے برآمد، ہسپتال میں خوف و ہراس‎

by Admin
A+A-
Reset

لاہور( این این آئی)تین روز سے لاپتہ چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر کی لاش گاڑی سے مل گئی۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر احمد لطیف جو چلڈرن ہسپتال کے بلڈ بینک کے انچارج تھے،

گزشتہ تین روز سے لاپتہ تھے اوراہل خانہ نے ان کی گمشدگی کی اطلاع ہسپتال انتظامیہ کو دی تھی۔بعد ازاں ڈاکٹر احمد لطیف کی لاش ہسپتال میں کھڑی ان کی گاڑی سے برآمد ہوئی جس پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو قبضہ میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ذرائع کے مطابق مرحوم گزشتہ کچھ عرصے سے گھریلو مسائل کے باعث ذہنی دبا ئوکا شکار تھے۔تاہم واقعے کی اصل وجوہات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔پولیس حکام کے مطابق لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دیا گیا ہے اورمختلف پہلوئوں سے تفتیش جاری ہے 

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles