Home Uncategorized آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر شوبز انڈسٹری غم سے نڈھال

آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر شوبز انڈسٹری غم سے نڈھال

by Admin
A+A-
Reset

پاکستانی عوام اور شوبز شخصیات نے علی خامنہ ای کی شہادت کو مسلم امہ کیلئے بڑا نقصان قرار دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے امریکا واسرائیل کی مشترکہ کارروائی میں ایرانی سُپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

ایران کے سپریم لیڈر کی 86 برس کی عمر میں شہادت پر دنیا بھر میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے جب کہ پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھی ان کی شہادت کو بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ 

پاکستانی فنکاروں مشی خان، نادیہ خان، مایا علی، مدیحہ رضوی اور خالد انعم سمیت دیگر نے ان کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

banner

نادیہ خان نے اپنی رمضان ٹرانسمیشن میں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسلمانوں کے لیے ایک مشکل وقت ہے جو متحد نہیں ہیں اور اس کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔


ویب ڈیسکMarch 02, 2026

 facebook twitter whatsup mail


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے امریکا واسرائیل کی مشترکہ کارروائی میں ایرانی سُپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

ایران کے سپریم لیڈر کی 86 برس کی عمر میں شہادت پر دنیا بھر میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے جب کہ پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھی ان کی شہادت کو بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ 

https://www.instagram.com/reel/DVUPgLyE4Qe/embed/?cr=1&v=14&wp=658&rd=https%3A%2F%2Fwww.express.pk&rp=%2Fstory%2F2802778%2Fpakistani-celebrities-public-mourn-ayatollah-ali-khameneis-martyrdom-2802778#%7B%22ci%22%3A0%2C%22os%22%3A937.0999999940395%2C%22ls%22%3A279.59999999403954%2C%22le%22%3A279.59999999403954%7D

پاکستانی فنکاروں مشی خان، نادیہ خان، مایا علی، مدیحہ رضوی اور خالد انعم سمیت دیگر نے ان کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

https://www.instagram.com/reel/DVU72vWiMuZ/embed/?cr=1&v=14&wp=658&rd=https%3A%2F%2Fwww.express.pk&rp=%2Fstory%2F2802778%2Fpakistani-celebrities-public-mourn-ayatollah-ali-khameneis-martyrdom-2802778#%7B%22ci%22%3A1%2C%22os%22%3A942.7999999970198%2C%22ls%22%3A279.59999999403954%2C%22le%22%3A279.59999999403954%7D

نادیہ خان نے اپنی رمضان ٹرانسمیشن میں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسلمانوں کے لیے ایک مشکل وقت ہے جو متحد نہیں ہیں اور اس کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔

https://www.instagram.com/reel/DVVNmt2jJ3R/embed/?cr=1&v=14&wp=658&rd=https%3A%2F%2Fwww.express.pk&rp=%2Fstory%2F2802778%2Fpakistani-celebrities-public-mourn-ayatollah-ali-khameneis-martyrdom-2802778#%7B%22ci%22%3A2%2C%22os%22%3A948.8999999910593%2C%22ls%22%3A279.59999999403954%2C%22le%22%3A279.59999999403954%7D

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم دنیا میں جنگ کا منظر برداشت سے باہر ہے۔ یہ امتِ مسلمہ کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے کیونکہ آیت اللہ شہید ہوگئے ہیں۔

https://www.instagram.com/reel/DVVd0oCiEen/embed/?cr=1&v=14&wp=658&rd=https%3A%2F%2Fwww.express.pk&rp=%2Fstory%2F2802778%2Fpakistani-celebrities-public-mourn-ayatollah-ali-khameneis-martyrdom-2802778#%7B%22ci%22%3A3%2C%22os%22%3A2625.2999999970198%2C%22ls%22%3A279.59999999403954%2C%22le%22%3A279.59999999403954%7D

اداکارہ مشی خان نے انسٹاگرام پرشیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت پر روتے ہوئے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جب کہ پس منظر میں ایرانی سپریم لیڈر کا بیان بھی چل رہا تھا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا کے سب سے معتبر شخص کو مار ڈالا، تاریخ کبھی فرموش نہیں کرے گی کہ کیسے 86 سالہ شخص تنہا شیطانی طاقتوں کے سامنے ڈٹا رہا، ہتھیار ڈالنے کے بجائے جامِ شہادت نوش کیا۔

علاوہ ازیں، پاکستانی شخصیات، جن میں خالد انعم، مایا علی، مدیحہ رضوی، ایمن خان، منال خان اور دیگر شامل ہیں، نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تعزیتی پیغامات شیئر کیے۔ 

اداکارہ مایا علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’ہیروز کبھی مرتے نہیں، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہتے ہیں، وہ سچے رہنما تھے جو اپنے دشمن کے خلاف اپنی پوری طاقت سے کھڑے رہے‘۔

گلوکار ثمر جعفری نے لکھا ’آج آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت نے مجھے میرے اس سوال کا جواب دے دیا جو میرے ذہن میں برسوں سے تھا کہ کوئی حضرت حسین کی مدد کے لیے آگے نہیں آیا جب انہیں سب سے زیادہ مدد کی ضرورت تھی۔

https://youtube.com/watch?v=OrsJiIVd5o0%3Frel%3D0

واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای 1939 میں ایران کے شہر مشہد میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے، انہوں نے مشہد اور قم کے دینی مدارس میں تعلیم حاصل کی، جہاں وہ روح اللہ خمینی سے متاثر ہو کر انقلابی سرگرمیوں میں شامل ہوئے۔

1989 میں روح اللہ خمینی کے انتقال کے بعد علی خامنہ ای کو ایران کا سپریم لیڈر مقرر کیا گیا  اور ایرانی ریاست قومی پالیسیوں کے حوالے سے ان کی رہنمائی پر انحصار کرتی رہی۔ 

سپریم لیڈر کی حیثیت سے انہوں نے ایران کی اہم پالیسیوں کی نگرانی کی، جن میں فوجی معاملات، عدلیہ اور ریاستی ادارے شامل تھے، اور ملکی و خارجہ پالیسی کی تشکیل میں مرکزی کردار ادا کیا جب کہ ان کی قیادت نے مغربی اثر و رسوخ کے خلاف مزاحمت پر زور دیا۔

گزشتہ شب آیت اللہ علی خامنہ ای 86 برس کی عمر میں اپنے دفتر پر فضائی حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے، دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی اس عظیم نقصان پر سوگ منایا جا ہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles