Home Uncategorized آج رات چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

آج رات چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

by Admin
A+A-
Reset

مکہ مکرمہ:

سعودی عرب میں ہفتہ 28 فروری 2026 کی رات ایک منفرد فلکیاتی منظر دیکھا جائے گا جب چاند مسجد حرام کے عین اوپر ہوگا۔

مکہ مکرمہ میں رات 10 بج کر 24 منٹ 40 سیکنڈ پر چاند مقامی میریڈین لائن عبور کرتے ہوئے تقریباً 90 ڈگری کی بلندی پر پہنچ جائے گا، یعنی وہ خانہ کعبہ کے بالکل اوپر آسمان میں بلند ترین مقام پر ہوگا۔

جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق یہ تعامد کا مظہر ہے، جو اس وقت ہوتا ہے جب چاند کا جھکاؤ کسی مقام کے عرض بلد کے برابر ہو جائے۔ اس موقع پر دنیا میں کہیں سے بھی چاند کی سمت دیکھ کر قبلہ کا درست تعین کیا جا سکتا ہے۔

banner

ماہرین کے مطابق اس وقت چاند زمین سے تقریباً 3 لاکھ 74 ہزار کلومیٹر دور ہوگا، اس کی روشنی 91 فیصد ہوگی اور وہ تقریباً مکمل حالت میں نظر آئے گا۔

فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ منظر دوربین سے مزید واضح ہوگا جبکہ تاریک مقامات پر اسے آنکھ سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles