Home Uncategorized رمضان میں گیس کی بلا تعطل فراہمی سے متعلق جائزہ اجلاس

رمضان میں گیس کی بلا تعطل فراہمی سے متعلق جائزہ اجلاس

by Admin
A+A-
Reset

لاہور: (سنو نیوز) سوئی ناردرن گیس کمپنی کا ماہِ رمضان کے دوران گیس کی بلا تعطل فراہمی کے حوالے سے اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔

ماہِ رمضان کے دوران گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایم ڈی سوئی ناردرن گیس عامر طفیل نے سینئر مینجمنٹ کے ہمراہ تمام ریجنل منیجرز کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا۔

مینیجنگ ڈائریکٹر نے میٹنگ کے دوران آپریشنل پلان کا جائزہ لیا اور وزیر برائے پٹرولیم ڈویژن کی ہدایات کے مطابق تمام ریجنل مینیجرز کو ہدایت جاری کی کہ رمضان المبارک کے دوران روزانہ صبح 3 بجے سے رات ساڑھے 10بجے تک گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ایم ڈی سوئی ناردرن گیس نے مزید ہدایت کی کہ تمام ریجنل منیجرز چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں اور بلا تعطل گیس فراہمی کے لیے مکمل طور پر فعال 24/7 سچویشن رومز قائم کریں، تمام شکایات کا ہنگامی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جائے۔

banner

یہ بھی پڑھیں: رمضان بازاروں کا قیام، اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر دستیاب

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی (ایس این جی پی ایل) نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کیا تھا۔

ترجمان ایس این جی پی ایل نے کہا کہ رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کو صبح 3 بجے سے رات ساڑھے 10 بجے تک گیس فراہم ہو گی۔

کمپنی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ شیڈول خصوصی طور پر ماہ صیام کے دوران سحر اور افطار کے اوقات میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ روزہ داروں کو کھانا پکانے اور دیگر گھریلو ضروریات میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles