
(ویب ڈیسک ) کمشنر کراچی کی جانب سے ماہ رمضان کیلئے مختلف اشیا کی قیمتیں مقرر کردی گئیں۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
6
نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام چپاتی کی قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے، 120 سے 150 گرام تندوری نان کی قیمت 18 سے 21 روپے جبکہ 180 گرام تندوری نان کی قیمت 27 روپے مقرر کی گئی ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اے کلاس بیکری پر 60 گرام آلو کے سموسے کی قیمت 40 روپے اور اےکلاس بیکری پر 35 گرام قیمے کے سموسے کی قیمت 40 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح بی کلاس بیکری پر آلو اور قیمے کے سموسے کی قیمت 35 روپے جبکہ اے کلاس بیکری پر ایک کلو پکوڑے کی قیمت 640 روپے مقرر اور بی کلاس بیکری پر ایک کلو گرام پکوڑے کی قیمت 540 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گائے کے ہڈی والے گوشت کی قیمت 1000 روپے فی کلو اور بغیر ہڈی والے گائے کے گوشت کی قیمت 1300 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
بچھیا کے ہڈی والے گوشت کی فی کلو قیمت 1300 روپے اور بچھیا کی بغیر ہڈی کے گوشت کی فی کلو قیمت 1600 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح بکرے کے گوشت کی فی کلو قیمت 2200 روپے مقرر کی گئی ہے۔
