Home Uncategorized مری میں لینڈ سلائیڈنگ سے صورتحال سنگین،متاثر علاقے خالی کرنے کا حکم

مری میں لینڈ سلائیڈنگ سے صورتحال سنگین،متاثر علاقے خالی کرنے کا حکم

by Admin
A+A-
Reset

(صفدر بیگ)مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صورتحال سنگین، درجنوں درخت گر گئے جبکہ گزشتہ کئی روز سے مٹی کے تودے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مختلف علاقوں میں متعدد گھروں کی دیواروں، چھتوں اور برآمدوں میں بڑے شگاف پڑ گئے ہیں جس سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں سے رہائشیوں کی ساز و سامان سمیت ہنگامی نقل مکانی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ مساجد میں اعلانات کر کے لوگوں کو  متاثرہ علاقے خالی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ادھر جھیکاگلی چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا ہے اور مٹی کے تودے گرنے سے منصوبے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

banner

یہ بھی پڑھیں:سابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی والدہ انتقال کر گئی

 حکام کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور مزید متاثرہ علاقوں سے آبادی کو منتقل کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت چوک کی ری ماڈلنگ سے پہلے متاثرہ علاقے کو فلفور بحال کرے،لینڈ سلائڈنگ کو روکا نہ گیا تو مزید سینکڑوں گھر زد میں آ سکتے ہیں،کسی بڑے جانی اور مالی نقصان سے پہلے حکومت اقدامات کرے

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles