Home Uncategorized موسم

موسم

by Admin
A+A-
Reset

نگاہیں کی طرف آسمانکی طرف، کب برسے گا پانی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

رمضان المبارک سے قبل ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایران سے مغربی ہواؤں کا نظام پاکستان کا رخ کر رہا ہے، جس کے زیرِ اثر ملک کے مختلف حصوں میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 فروری کو مغربی ہواؤں کا پہلا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث کوئٹہ اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔ یہ سسٹم بتدریج ملک کے دیگر علاقوں کی جانب بڑھے گا۔

17 فروری کو ایک اور مغربی سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے اثرات سندھ اور خیبر پختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے جائیں گے۔ کراچی میں 18 اور 19 فروری، جو کہ متوقع طور پر یکم رمضان المبارک کے ایام ہوں گے، ہلکی بارش، پھوار یا بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بادل چھائے رہنے اور وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ بعض پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری بھی ہوسکتی ہے۔

banner

محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے دوران بھی یکے بعد دیگرے مغربی ہواؤں کے سلسلے ملک میں داخل ہوسکتے ہیں، جس کے باعث رمضان المبارک میں مزید بارشوں کی امید کی جا رہی ہے۔ شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles