Home Uncategorized پاسداران انقلاب نے بھارت کے دو آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے سے روک دیا

پاسداران انقلاب نے بھارت کے دو آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے سے روک دیا

by Admin
A+A-
Reset

ایرانی گن بوٹس نے جن بحری جہازوں کو روکا ان میں تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی تیل تھا، عرب میڈیا کا دعویٰ

ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بھارت کے دو تیل بردار بحری جہازوں کو روک دیا ہے، جن پر تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی تیل لدا ہوا تھا۔

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئل ٹینکرز کو روکنے کے دوران ایرانی گن بوٹس نے فائرنگ بھی کی، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق یہ اقدام امریکی ناکہ بندی کے جواب میں کیا گیا ہے، جسے ایران نے اپنی بندرگاہوں پر“غیر قانونی بحری دباؤ” قراردیا ہے۔

banner

ایرانی فوج کے یومِ قیام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، مجتبیٰ خامنہ ای 

ایرانی بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی نگرانی اور انتظامی کنٹرول ایرانی افواج کے پاس ہے اور جب تک امریکی پابندیاں ختم نہیں ہوتیں، بحری آمدورفت پر سخت کنٹرول برقرار رہے گا۔

رپورٹس کے مطابق اس سے ایک روز قبل ایران نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کا اعلان کیا تھا، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رکھنے کے بیان کے بعد صورتحال دوبارہ کشیدہ ہوگئی ہے، جس سے عالمی منڈی میں تیل کی ترسیل پر خدشات بڑھ گئے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles