Home Uncategorized سلمان اکرم راجا کھل کر علیمہ خان کے خلاف سامنے آگئے

سلمان اکرم راجا کھل کر علیمہ خان کے خلاف سامنے آگئے

by Admin
A+A-
Reset

سہولت کاری کی باتوں کو سختی سے مسترد کرتا ہوں، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کھل کر علیمہ خان کے خلاف سامنے آگئے۔

اسلام آباد میں دیگر رہنماؤں کےساتھ پریس کانفرنس میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علیمہ خان کو شکوہ ہے کہ ہم نے راولپنڈی میں 9 اپریل کا جلسہ کیوں منسوخ کیا لیکن میں دوٹوک کہتا ہوں ہم نے ملک، امت مسلمہ اور پارٹی کے مفاد میں ٹھیک فیصلہ کیا۔ بانی نے بھی جلسہ منسوخی کی تائید کی۔

سیکرٹری جنرل تحریک انصاف نے کہا کہ علیمہ خان نے خلاف واقعہ اور غلط باتیں کیں، سہولت کاری کی باتوں کو سختی سے مسترد کرتا ہوں۔ وفاقی دارالحکومت میں صدی کے سب سے اہم مذاکرات ہونے جارہے تھے۔ ہمارا فرض بنتا تھا کہ ہم امن عمل کی حمایت کریں۔

banner

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ انقلاب اور ایک دن کی شعبدہ بازی میں بہت فرق ہے۔ انقلاب ایسے نہیں آتے کہ ٹرک نکالیں اور سب کو پیچھے لگا لیں۔ ہم ایک سیاسی عمل کا حصہ ہیں، ٹھیک فیصلے کرتے رہیں گے، کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ واضح کردیا کہ میں نہ پہلے پارٹی عہدے کا خواہشمند تھا نہ اب ہوں ۔ اگر نوبت آئی تو ایک منٹ میں عہدہ چھوڑ دوں گا۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles