Home Uncategorized فضائیہ کمانڈوز کی سالانہ تقریب میں عدم شرکت ، ایرانی سپریم لیڈر نے 37 سالہ روایت توڑ دی

فضائیہ کمانڈوز کی سالانہ تقریب میں عدم شرکت ، ایرانی سپریم لیڈر نے 37 سالہ روایت توڑ دی

by Admin
A+A-
Reset

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے 37 سال کے دوران پہلی بار 8 فروری کو فضائیہ کے کمانڈوز سے ہونے والی سالانہ تقریب میں شرکت نہیں کی۔

یہ تقریب 1979ء میں شاہی حکومت کے خاتمے سے قبل فضائیہ کے افسران کی روح اللّٰہ خمینی سے بیعت کی یاد میں ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس سال خامنہ ای کی جگہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل عبدالرحیم موسوی نے فضائیہ کے کمانڈروز سے ملاقات کی۔

میزائل پروگرام قومی دفاع کا معاملہ ، کسی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا ، ایران

banner

خامنہ ای 1989ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد ہر سال اس تقریب میں شریک ہوتے رہے ہیں ، حتیٰ کہ کورونا کی وباء کے دوران بھی انہوں نے مذکورہ تقریب میں شرکت کی تھی۔

سپریم لیڈر کی غیر حاضری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے خطے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا دی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles