Home Uncategorized وزارتِ خزانہ نے گریڈ 1 سے گریڈ 15 تک کے سرکاری ملازمین کے لیے اہم وضاحت جاری کر دی ہے

وزارتِ خزانہ نے گریڈ 1 سے گریڈ 15 تک کے سرکاری ملازمین کے لیے اہم وضاحت جاری کر دی ہے

by Admin
A+A-
Reset

 فنانس ڈویژن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اسپیشل ڈسپنسیشن پالیسی 2023 کے تحت ہائر ٹائم اسکیل حاصل کرنے والے ملازمین کو تمام مالی فوائد مکمل طور پر دیے جائیں گے۔

آفس میمورنڈم کے مطابق جن ملازمین کو ہائر ٹائم اسکیل دیا جائے گا، انہیں بنیادی پے اسکیل کے بجائے نئے ہائر اسکیل کے مطابق تنخواہ اور الاؤنسز ملیں گے۔ اس اقدام سے سرکاری ملازمین کی مالی حالت میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

وزارتِ خزانہ نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ یکم جولائی 2025 سے مؤثر ہوگا۔ اس حوالے سے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایات بھیج دی گئی ہیں تاکہ اس پالیسی پر مکمل عملدرآمد ہو سکے۔ حکام نے کہا کہ یہ وضاحت ملازمین میں پائی جانے والی ابہام کی کیفیت کو دور کرنے کے لیے ضروری تھی، تاکہ ہائر ٹائم اسکیل حاصل کرنے والے ملازمین کو ان کے حقوق کے مطابق مالی مراعات مل سکیں۔

سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیموں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے نچلے گریڈ کے ملازمین کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا اور ان کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔

banner

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles