Home Uncategorized لاہور میں 25 سال بعد تین روزہ بسنت بہار، مریم نواز شریف کا خوشیوں میں شرکت کا پیغام

لاہور میں 25 سال بعد تین روزہ بسنت بہار، مریم نواز شریف کا خوشیوں میں شرکت کا پیغام

by Admin
A+A-
Reset

لاہور : 25 سال بعد لاہور میں تین روزہ بسنت بہار منائی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے زندہ دلانِ لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بسنت کی خوشیاں منائیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریشانیاں بھلا کر نیلے افق کی طرف بڑھتی ہوئی گڈی پر توجہ مرکوز کریں، آج لاہور میں پتنگیں نہیں بلکہ خوشیاں اڑ رہی ہیں۔ مریم نواز شریف نے عوام پر زور دیا کہ خوشی کے ہر لمحے میں اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی شریک کریں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بسنت پنجاب کا ثقافتی ورثہ ہے اور ہمیں اپنی ثقافت پر ناز ہے۔ انہوں نے بسنت کے تہوار پر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینے کی اپیل کی اور کہا کہ بائیک کی بجائے ہر روٹ پر مفت ٹرانسپورٹ کو ترجیح دی جائے۔ مریم نواز شریف کے مطابق عوام کی مفت آمدورفت کے لیے تینوں دن 419 بسیں دستیاب ہوں گی، بسنت کے موقع پر 60 ہزار سے زائد فری رائیڈز دی جائیں گی جبکہ اورنج لائن ٹرین کے 25 سیٹ مسافروں کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ میٹروبس، فیڈر بسیں اور گرین بسیں بھی فری ٹریول کی سہولت دیں گی، جبکہ 6 ہزار YANGO رکشوں پر رائیڈ فری ہوگی۔

مریم نواز شریف نے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ سائز اور سٹینڈرڈ کے مطابق پتنگیں اور ڈور استعمال کی جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ممنوعہ ڈور کے استعمال پر بھاری جرمانے اور طویل قید کی سزا ہو سکتی ہے، جبکہ پتنگ بازی کے لیے دھاتی تار، تندی، بلٹ پروف مٹیریل اور چرخی کا استعمال غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے سول ایوی ایشن ایریاز میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور بائیک و موٹرسائیکل رکشے پر سیفٹی راڈ ناگزیر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے عوام کو ہدایت کی کہ رجسٹرڈ مینوفیکچررز، سیلرز اور دکانداروں سے QR کوڈ لگی ڈور اور پتنگیں خریدیں۔ دکانداروں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام بالخصوص بچوں کی خوشیوں کی راہ میں حائل نہ ہوں اور ڈور و پتنگیں مہنگی نہ بیچیں۔ مریم نواز شریف کے مطابق بسنت کے موقع پر عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کیا گیا ہے اور تحفظ کے لیے ہر تحصیل میں 15 محکموں پر مشتمل کوئیک رسپانس بھی قائم کی گئی ہے۔

banner

انہوں نے کہا کہ کھلی چھت پر پتنگ بازی کرتے ہوئے احتیاط کی جائے، منڈیر نہ ہونے کی صورت میں چھت کے اطراف کم ازکم نائیلون کی ڈور ضرور باندھی جائے، جبکہ حفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی میں کھلی چھت پر پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔ مریم نواز شریف نے بتایا کہ بسنت کے موقع پر تھرمل ڈرون کے ذریعے سرویلنس جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، ٹریفک وارڈن، انتظامیہ اور دیگر ادارے عوام کی مدد کے لیے موجود ہیں، بھرپور تعاون کیا جائے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles