Home Uncategorized ‏ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف گوادر میں اساتذہ اور طلباء کیساتھ خصوصی نشست

‏ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف گوادر میں اساتذہ اور طلباء کیساتھ خصوصی نشست

by Admin
A+A-
Reset

گوادر:ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف گوادر میں اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست منعقد ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آمد پر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔

نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ مفصل گفتگو کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کے حوالے سے طلباء کو مکمل آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر یونیورسٹی آف گوادر کے طلباء کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ریاست، آئین اور قومی وقار کا دفاع کیا ہے۔ طلباء کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے ان کے ذہنوں میں موجود ابہام کو دور کیا اور شواہد کے ساتھ مس انفارمیشن کا تدارک کیا۔

طلباء نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ یہ ملاقات کافی معلوماتی رہی۔ اس موقع پر طلباء نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے رہنے پر پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

banner

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles