Home Uncategorized امریکا میں تاریخ رقم، پہلی مسلم نائب گورنر خاتون غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھالیا

امریکا میں تاریخ رقم، پہلی مسلم نائب گورنر خاتون غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھالیا

by Admin
A+A-
Reset

امریکا میں تاریخ رقم ہو گئی ہے، جہاں ورجینیا ریاست میں پہلی بار مسلم نائب گورنر خاتون غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر حلف اٹھا کر عہدہ سنبھالا۔ اس موقع پر ریاست کی تاریخ میں پہلی بار خاتون رہنما ایبی گیل اسپین برجر گورنر بنی ہیں، اور اٹارنی جنرل کا عہدہ سیاہ فام جے جونز نے سنبھالا، جو ریاست کی تاریخ میں پہلا موقع ہے۔

غزالہ ہاشمی ورجینیا کی پہلی نائب گورنر خاتون ہیں، اور ان کی حلف برداری کے موقع پر انٹرفیتھ پرئیر بریک فاسٹ کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں امام شریف نے دعا کرائی۔

اس موقع پر سینیٹر صدام ازلان سلیم اور سینیٹر کنعان بھی موجود تھے۔ ایڈمز اسکاؤٹنگ امریکا اور گرلز اسکاؤٹس نے پریڈ میں حصہ لیا، جس کی قیادت رضوان جاکا، احسن اللہ، بیتھنی رشید اور دیگر نے کی۔ رضوان جاکا نے توقع ظاہر کی کہ ریاست میں اتحاد اور تنوع کو فروغ ملے گا۔

ریاستی گورنر کے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے چیئر منصور قریشی نے کہا کہ نہ صرف گورنر اور لیفٹی نینٹ گورنر بلکہ پوری کابینہ ورجینیا میں بلاتفریق عوام، خاص طور پر جنوب ایشیائی کمیونٹی کی خدمت کرے گی۔

banner

یہ تقریب ورجینیا کی تاریخ میں ایک تاریخی لمحہ قرار دی جا رہی ہے، جو نہ صرف ریاست بلکہ پورے امریکا میں تنوع اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علامت کے طور پر یاد رکھی جائے گی

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles