Home Uncategorized خلیجی ممالک میں 8 لاکھ پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف مقرر

خلیجی ممالک میں 8 لاکھ پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف مقرر

by Admin
A+A-
Reset

پاکستان کا بڑا قدم، 2026 میں خلیج ممالک میں 8 لاکھ شہریوں کے لیے روزگار کا ہدف مقرر

اسلام آباد: (بی 42 نیوز)
پاکستان نے رواں سال 2026 میں خلیج تعاون کونسل (GCC) کے ممالک میں 8 لاکھ پاکستانی شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف مقرر کر لیا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل، ہنر مندی کے فروغ اور بیرون ملک روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے جامع اصلاحات پر کام جاری ہے۔

بین الاقوامی جریدے خلیج ٹائمز نے حکومت پاکستان کے ان اقدامات کو ملکی معیشت کی بہتری کے لیے انتہائی اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق پاکستان رواں برس متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں 800,000 نئی ملازمتیں حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 60,000 زیادہ ہیں۔

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل چوہدری سالک حسین کے مطابق سال 2025 میں پاکستان نے 740,000 افرادی قوت بیرون ملک بھیجی، جبکہ 2026 میں اس تعداد کو بڑھا کر 800,000 تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ پاکستانی ورکرز کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دے کر عالمی منڈی میں مسابقت کے قابل بنایا جائے۔

اعداد و شمار کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں اس وقت 90 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، جو پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ برس تقریباً 40 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجیں، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے میں مدد ملی۔

banner

حکومتی ذرائع کے مطابق صرف خلیجی ممالک ہی نہیں بلکہ یورپی ممالک بھی پاکستانی افرادی قوت میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ گزشتہ سال دسمبر 2025 میں اٹلی نے صحت اور زراعت کے شعبوں میں 10,500 ملازمتیں پاکستان کو فراہم کیں، جو پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرون ملک روزگار کے مواقع پیدا کرنا، ہنر مندی کا فروغ اور نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت دینا ملک کی اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری اصلاحات کے نتیجے میں نہ صرف بے روزگاری میں کمی آئے گی بلکہ ترسیلات زر میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles