Home Uncategorized فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکہ ایران مذاکرات میں مرکزی کردار

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکہ ایران مذاکرات میں مرکزی کردار

by Admin
A+A-
Reset

اسلام آباد (اے ایف پی) فیلڈ مارشل عاصم منیر کاامریکہ ایران مذاکرات میں مرکزی کردار ۔ دونوں ملکوں کو کسی معاہدے تک پہنچانے کی کوششیں، پہلےاسلام آباد مذاکرات میں بھی عاصم منیر بطور ثالث شریک تھے۔ صدرٹرمپ کیساتھ قریبی تعلقات اہم سمجھے جا رہے ہیں،فوج و حکومت میں ہم آہنگی پر سفارتی پیشرفت ممکن ہوئی۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے سرگرم سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران کا تین روزہ دورہ کیا جہاں ایرانی قیادت کو امریکی تجاویز پہنچائی گئیں جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب، قطر اور ترکی کا سفارتی دورہ کیا، رپورٹ کے مطابق 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے پہلے براہ راست مذاکرات میں بھی عاصم منیر بطور ثالث شریک تھے، حکام کے مطابق پاکستان دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles