Home Uncategorized پاکستان کو قرض کی آئندہ قسط کیلئے آئی ایم ایف نے11 شرائط عائدکردیں

پاکستان کو قرض کی آئندہ قسط کیلئے آئی ایم ایف نے11 شرائط عائدکردیں

by Admin
A+A-
Reset


ویب ڈیسک: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری سے قبل 11 نئی شرائط عائد کر دی ہیں۔ ان شرائط کے تحت حکومت کو پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قواعد میں تبدیلی کرنا ہوگی تاکہ سرکاری اداروں (SOEs) کو بغیر مقابلے کے ٹھیکے دینے میں حاصل ترجیح ختم کی جا سکے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ جولائی 2026 سے گیس کی قیمتوں میں ہر چھ ماہ بعد ردوبدل کیا جائے گا، جبکہ جنوری 2027 سے بجلی کے نرخ سالانہ بنیادوں پر ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔ اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 2026-27 میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

مزید برآں، نئے اسٹرکچرل بینچ مارکس کے تحت خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) اور اسپیشل ٹیکنالوجی زونز (STZs) سے متعلق قوانین میں ترمیم کی جائے گی، جس کے تحت دی جانے والی مالی مراعات کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔

حکومت نے قومی احتساب بیورو کے آرڈیننس میں تبدیلی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں آڈٹ کیسز کے انتخاب کے لیے مرکزی نظام متعارف کرانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ یہ اقدامات فنانس بل 2026 کے تحت کیے جائیں گے، جن میں منافع پر مبنی سہولیات کو لاگت پر مبنی نظام میں تبدیل کرنا اور تمام مراعات کو 2035 تک ختم کرنا شامل ہے۔

banner

اسی طرح چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت دی جانے والی مالی سہولیات بھی 2035 تک مرحلہ وار ختم کر دی جائیں گی، جبکہ پی پی آر اے قوانین میں ترامیم ستمبر 2026 تک آئندہ بجٹ کی منظوری کے بعد متوقع ہیں۔

آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اگلے ماہ 7 ارب ڈالر کے Extended Fund Facility (EFF) پروگرام کے تحت تیسرے جائزے کی تکمیل اور چوتھی قسط کے اجرا کی منظوری پر غور کرے گا۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles